ابنا: پاکستان کي وزارت خارجہ نے امريکا کے اس خط کے جواب ميں جس ميں ايران مخالف پابنديوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کيا گياتھا، اعلان کيا ہے کہ پاکستان ايران کے خلاف امريکا کي پابنديوں پر عمل درآمد کا پابند نہيں ہے - پاکستان ميں امريکي سفارتخانے نے ايک خط کے ذريعے حکومت پاکستان سے ايران مخالف پابنديوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کيا تھا –
رپورٹ کے مطابق پاکستان کي وزارت خارجہ نے اس خط کے جواب ميں کہا ہے کہ مغرب اور امريکا، پاکستان کو اس پر مجبور نہيں کرسکتا - امريکا نے دھمکي دي ہے کہ اگر پاکستاني کمپنيوں نے ايراني کمپينوں کے ساتھ روابط بڑھائے تو امريکي کمپنيوں کے ساتھ تجارت نہيں کرسکيں گي - پاکستان کے علاوہ، ہندوستان اور کئي ديگر ممالک بھي ايران کے خلاف امريکا کي پابنديوں پر عمل کرنے سے انکار کر چکے ہيں -....... /169